بھارتی ریاست راجستھان میں 28لاکھ سے زائد کسانوں کے 50ہزار تک قرض معاف

محدودآمدنی والے کسان ، کرائے یا بٹائی پرکھیتی باڑی کررہے ہوں سبھی اس اسکیم سے مستفید ہونگے، کوآپریٹو وزیرراجستھان

جمعہ 20 اپریل 2018 21:28

راجستھان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اپریل2018ء) بھارتی راجستھان کے کوآپریٹو وزیر اجے سنگھ کلک نے کہا ہے کہ راجستھان میں 28لاکھ سے زائد کسانوں کے 50ہزار تک قرض معاف کر دئیے گئے ہیں،محدودآمدنی والے کسان ، کرائے یا بٹائی پرکھیتی باڑی کررہے ہوں سبھی اس اسکیم سے مستفید ہونگے۔بھارتی میڈیا کے مطابقبھارتی راجستھان کے کوآپریٹو وزیر اجے سنگھ کلک نے بتایا کہ ریاست کے کوآپریٹو بینکوں سے مختصر مدتی قرضے لینے والے 28لاکھ سے زائد کسانوں کے 50ہزار روپے تک کے قرض معاف کرنے کی اسکیم نافذ کردی گئی ہے۔

کوآپریٹو بینکوں کی جانب سے کیمپ لگائے گئے جہاں قرض معافی کی دستاویز ات تقسیم کی گئی۔اجے سنگھ نے بتایا کہ وزیر اعلی وسندھرا راجے نے بجٹ میں کسانوں کے قرض معافی کی تجاویز پیش کی تھی جن کی منظوری دیدی گئی۔

(جاری ہے)

کوآپریٹو بینکوں سے قرض حاصل کرنے والے ایسے کسان جو30ستمبر 2017تک قرض ادا نہ کرسکے،ایسے کسان جو 2ہیکٹر سے زیادہ زمین پر کاشتکاری کررہے ہوں ، محدودآمدنی والے کسان ، کرائے یا بٹائی پرکھیتی باڑی کررہے ہوں سبھی اس اسکیم سے مستفید ہونگے۔

اس اسکیم کا فائدہ ضلع مرکزی کوآپریٹو بینک اور اور کو آپریٹو ترقیاتی اراضی بینک سے منسلک تمام کسانوں کو دیا گیا۔کلک نے بتایا کہ قرض معافی سے متعلق دستاویزات متعلقہ کسانوں کی نام سے جاری ہونگی جن کی بنیاد پر وہ حقوق حاصل کرنے کے مجاز ہونگے۔

متعلقہ عنوان :