کل ہمارے سامنے پاکستان کا مستقبل بیٹھا ہے کل ان بچوں نے آگے چل کر پاکستان کا بوجھ اپنے کندھوں پر اٹھانا ہے ،

کسی بھی تعلیمی ادارے کو بہتر بنانے کیلئے اساتذہ کے ساتھ ساتھ والدین کا ایک رول ہوتا ہے ، بچہ ماں کی گود میں پرورش پاتا ہے اور استاد کی سرپرستی میں اپنی عملی زندگی کو شروع کرتا ہے، اٹک اپنی تعلیمی سرگرمیوں میں ایک تاریخی اہمیت کا حامل ہے وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کا تقریب سے خطاب

جمعہ 20 اپریل 2018 20:57

کل ہمارے سامنے پاکستان کا مستقبل بیٹھا ہے کل ان بچوں نے آگے چل کر پاکستان ..
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اپریل2018ء) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ آج ہمارے سامنے پاکستان کا مستقبل بیٹھا ہے کل ان بچوں نے آگے چل کر پاکستان کا بوجھ اپنے کندھوں پر اٹھانا ہے ، کسی بھی تعلیمی ادارے کو بہتر بنانے کیلئے اساتذہ کے ساتھ ساتھ والدین کا ایک رول ہوتا ہے ، بچہ ماں کی گود میں پرورش پاتا ہے اور استاد کی سرپرستی میں اپنی عملی زندگی کو شروع کرتا ہے، اٹک اپنی تعلیمی سرگرمیوں میں ایک تاریخی اہمیت کا حامل ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار کامسٹس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اٹک کے 18ویں اور CIIT 115کنویکیشن میں فارغ التحصیل طلبا ء و طالبات میں میڈل اور اسناد تقسیم کرنے کی منعقدہ تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ریکٹر CIITپروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر (تمغہ امتیاز )، ڈائریکٹر ائیر کموڈور ریٹائرڈ عبدالرحمن خان ، ممبران بورڈ آف گورنر ضلعی انتظامیہ طلبا ء وطالبات اور والدین کی کثیر تعداد موجود تھی وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے یہ ملک دنیا میں 7ویں ایٹمی طاقت اور اسلامی دنیا کا پہلا ایٹمی ملک ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا پڑوسی ملک ہندوستان یہ خواہش رکھتا ہے کہ ہمارے ملک میں امن قائم نہ ہو سکے ہماری فوج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں سے ہے انہوں نے کہا کہ ضلع اٹک کا میعار تعلیم کسی طور پر بھی کسی ترقی یافتہ شہروں سے کم نہیں وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک منصوبے سے معاشی انقلاب آنے والا ہے گوادر کی بندر گاہ وہ بندر گاہ ہے جہاں سے تیل بردار جہازوں کا گزر ہو تا ہے اور یہی ہماری معیشت کی ترقی کا باعث بنے گا اور انشاء اللہ پاکستان کامعاشی اعتبار سے بھی دنیا کے 10ممالک میں شمار ہو جائے گا آپ کی شب و روز محنت کی ضرورت ہے ہمیں قائد اعظم ، علامہ اقبال کے خواب کو پورا کرنا ہے شیخ آفتاب نے کہا کہ اس حصول پاکستان کے خواب کے پیچھے قربانیوں کی ایک خونی تاریخ رقم ہے اس ملک کو سنبھالنا ہم سب کا فرض ہے یہ قابل احترام اساتذہ آپ کو ترقی کی جانب لے کر جا رہے ہیں حکومت پنجاب نے حکومتی تعلیمی اداروں کے میعار کو بہت بہتر کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم نہیں ہونگے مگر ہم نے یہ ملک آنے والی نسل کے حوالے کرنا ہے تا کہ آنے والی نسل یہ کہہ سکے کہ ہمارے بزرگوں نے وقت ضائع نہیں کیا بلکہ ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کیا ہے اس موقع پر ڈائریکٹر CIITاٹک ائیر کموڈور (ر)عبدالرحمن خان نے یونیورسٹی کیمپس رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی ڈگری کاحصول کسی بھی طالب علم کا خواب ہوتا ہے اور آج وہ اپنا خواب شرمندہ تعبیر ہوتا دیکھ رہے ہیں آپ نے زمانہ طالب علمی کے جہد مسلسل کو آپ کی تعلیمی تربیت ادارے میں اس انداز سے کی ہے کہ عملی زندگی میں کامیابی آپ کے قدم چومے گی انہوں نے کہا کہ عملی زندگی میں آپ اپنی تمام تر سہولتوں کوبروئے کار لا کر کارنامہ ہائے سر انجام دیں گے اور ملک و ملت کا نام روشن ہو گا انہوں نے کہا کہ CIITاٹک سے 2000سے زائد طلبا و طالبات فارغ التحصیل ہو چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

کسی جامعہ کی کامیابی اس کے اساتذہ کی محنت ہوتی ہے اس وقت نوے فیصد سے زائد طلبا کسی نا کسی طریقے سے مالی معاونت حاصل کر رہے ہیں گزشتہ برس 30کروڑ روپے وظائف کی مد میں حکومت پاکستان ، ایچ ای سی اور وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور کی خدمات اور کوششوں سے حاصل ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ 1000کے قریب طلبا و طالبات ماسٹر اور ایم ایس کی ڈگریاںحاصل کر چکے ہیں بعد ازاں مہمان خصوصی نے فارغ التحصیل طلبا و طالبات میں گولڈ میڈل ، سلور میڈل اور کانسی کے تمغوں کے علاوہ اسناد تقسیم کیں ۔