روزانہ ’’ 2 کلو گالیاں ‘‘ کھاتا ہوں ، مودی نے اپنی صحت کا راز بتا دیا

جمعہ 20 اپریل 2018 21:47

روزانہ ’’ 2 کلو گالیاں ‘‘ کھاتا ہوں ، مودی نے اپنی صحت کا راز بتا دیا
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اپریل2018ء) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی صحت کا راز افشاں کرتے ہوئے کہا ہے کہ 20سال سے میں روزانہ ’’ 2 کلو گالیاں ‘‘کھارہا ہوں، یہی صحت کا راز ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے لندن کے ویسٹ منسٹر سینٹر ہال میں ’’بھارت کی بات سب کے ساتھ ‘‘پروگرام سے خطاب کیا۔ گزشتہ روز لندن کے ٹا?ن ہال تقریب میں ایک شخص نے اٴْن سے ان کی صحت کا راز جاننے کے بارے میں سوال کیا تو مودی نے از راہ تفنن کہا کہ پچھلے 20سال سے میں روزانہ ’’2کلو گالیاں ‘‘‘کھارہا ہوں۔یہی میری صحت کا راز ہے۔

متعلقہ عنوان :