چینی لیگ کے فٹبالر رچرڈ پر 10میچز کی پابندی،70ہزار یوآن جرمانہ

جمعہ اپریل 21:47

چینگ چن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2018ء) چینی لیگ کے 37سالہ فٹبالر گزمک رچرڈ پر دس میچز کی پابندی اور70ہزار چینی یوآن جرمانہ عائد کردیا گیا ہے ، اس پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

چینی فٹبال ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ فٹبال کے ایک مقابلے کے سلسلے میں اس نے ایک خوفناک تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی جس کے بارے میں کہا گیا کہ اس کا رویہ متشددانہ تھا۔ تاہم بعد ازاں رچرڈ نے ہا? سے معافی مانگ لی جس کے ساتھ اس کا مقابلہ ہوا تھا۔رچرڈ پولش کلب وسلا کراکوف سے جنوری 2017میں چین آیا تھا اور اس نے شمال مشرقی چین کی طرف سے 19مرتبہ مقابلوں میں حصہ لیا۔تاہم گزشتہ روز اس پر 10میچز کی پابندی اور70ہزار یوآن جرمانہ عائد کردیا گیا۔