چین علاقائی سالمیت کا تحفظ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے

ہماری طاقت کو کم تر خیال نہ کیا جائے ، افواج پوری طرح تیار ہیں ، ترجمان ماڑیا? گوانگ

جمعہ 20 اپریل 2018 21:47

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اپریل2018ء) چین نے کہا ہے کہ کوئی ملک ہماری طاقت کو کم تر خیال نہ کرے ،چین اپنی علاقائی سالمیت کا تحفظ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے ،تائیوان کے علیحدگی پسندوں کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے تائیوان آبنائے کے دونوں طرف پوری طرح تیار ہیں۔انتہا پسند خطے کی امن اور سلامتی کیلئے زبردست خطرہ ہے اور چین ان کے خلاف کارروائی کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

ا س سلسلے میں کوئی بھی چین کی طاقت کو کم تر خیال نہ کرے۔ ان خیالات کا اظہار سٹیٹ کونسل تائیوان افیئر آفس کی ترجمان ماڑیا? گوانگ نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص یا عنصر مسائل حل کرنے کی ہماری صلاحیت کو کم تر خیال نہ کرے اور نہ ہی علاقائی سلامتی اور ملکی سالمیت کے تحفظ کے بارے میں ایسا تصور کرے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں متنبہ کیا کہ پیپلزلبریشن آرمی ایئرفورس اس وقت جزیرے میں گشت پر ہے اور وہ اپنے ملک کی سرحدوں کا تحفظ کرنے میں پوری صلاحیت رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :