سیّد خورشید احمد شاہ کا رکن قومی اسمبلی عبدالستار بچانی کے چھوٹے بھائی کی وفات پر اظہارتعزیت

جمعہ 20 اپریل 2018 21:09

سیّد خورشید احمد شاہ کا رکن قومی اسمبلی عبدالستار بچانی کے چھوٹے بھائی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سیّد خورشید شاہ نے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالستار بچانی کے چھوٹے بھائی نور الامین بچانی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان کی فیملی کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، الله تعالیٰ مرحوم کی مغفرت کرے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اللہ مرحوم کے اہلخانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔