کے پی کے میں ہر ٹھیکہ جہانگیر ترین سے پوچھ کر فائنل کیا جاتا ہے، سینیٹر بحرہ مند تنگی

جمعہ اپریل 21:09

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2018ء) پیپلز پارٹی کے سینیٹر بحرہ مند تنگی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں میٹرک پاس ڈاکٹر پیدا کئے جا سکتے ہیں یہی عمران خان کا میرٹ ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں ہر ٹھیکہ جہانگیر ترین سے پوچھ کر فائنل کیا جاتا ہے، ان ٹھیکوں کا فیصلہ جہانگیر ترین ہی کرتا ہے، لوگ جان چکے ہیں کہ یہی عمران خان کی شفافیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ایماء پر کے پی کے کی حکومت میں شامل ارباب اختیار مالم بالا میں زمینوں پر قبضہ کر رہے ہیں جس سے عمران خان کی ایمانداری بے نقاب ہو جاتی ہے، خیبرپختونخوا کے ہسپتالوں میں مریضوں کو ادویات دستیاب نہیں ہیں، صحت کے محکمہ کے ساتھ عمران خان کا یہ انصاف ان کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔