ڈپٹی کمشنر کرک کی ڈینگی بخار سے بچائو کے لئے بروقت اقدامات اٹھانے کی ہدایت

جمعہ اپریل 21:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر کرک شفیع اللہ خان نے محکمہ صحت اور دیگرمتعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈینگی بخار سے بچائو کے لئے بروقت اقدامات اٹھائیں اور ڈینگی لارواختم کرانے کے لئے فوری طور پر پورے ضلع میں ڈینگی سپرے کا انتظام کیا جائے ۔ اسی طرح نچلی سطح تک اس سلسلے میں موثر آگاہی مہم چلائیں۔وہ جمعہ کے روزٹاؤن ہال کرک میں ڈینگی بخار سے متعلق آگاہی نشست سے خطاب کررہے تھے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرز کرک،تخت نصرتی اور بانڈہ داؤد شاہ، ویلیج ناظمین،سیکرٹریز ویلیج کونسلز اور محکمہ صحت کے متعلقہ حکام موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈینگی جان لیوا بیماری ضرور ہے لیکن احتیاطی تدابیر پرعمل کرکے اس سے بچا جا سکتا ہے لہذا عوام اس سلسلے میں محکمہ صحت کی جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈینگی سے بچاؤ کے لئے عوام پوری آستین والے شلواریاپینٹ پہنیںجو ٹخنوںتک جسم کو ڈھانپ سکے۔

مچھر بھگاؤ کوائل،میٹ،،تیل اور لوشن کا استعمال بھی کریں،صاف پانی کو ڈھانپ کر رکھیںاور گھروںکے پردوںکامچھرمار سپرے کرائیں۔شفیع اللہ کاکہنا تھا کہ اگرجسم میں تیز بخار،جوڑوں اورآنکھوںکے پیچھے شدید درد،5ویںیا7ویںروزجلد پر خارش اور سرخ دھبوں کا نمودارہونا،ناک یا مسوڑوںسے خون کاآنا،باربار الٹی آنااورکالا پاخانہ آنا جیسے علامات ہو توایسی صورت میںفوراًڈاکٹر سے رجوع کیاجائے اور مریض کو پانی،،جوس،سوپ وغیر پلانا شروع کریں۔

متعلقہ عنوان :