Live Updates

ملک پر قابض چند خاندانوں نے ملکی وسائل کو بڑی بے دوردی سے لوٹا ہے ، غریب عوام محرومیوں کا شکار ہے ‘اعجا ز چوہدری

جرائم پیشہ شخص نے ملک اور قوم کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا ہے اور ان نا اہل حکمرانوں کی وجہ سے عالمی سطح پر ملک کی بدنامی ہو رہی ہے

جمعہ 20 اپریل 2018 22:21

ملک پر قابض چند خاندانوں نے ملکی وسائل کو بڑی بے دوردی سے لوٹا ہے ، غریب ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنمااعجازاحمد چوہدری سے پاکستان یونائیٹڈفیڈریشن کے مرکزی صدر ارشد بخاری ، سیکرٹری ملک نواز ، صدر لاہور نواز ، سمیراملک ،سیکرٹری نادیہ خان کی ملاقات، پاکستان یونائیٹڈفیڈریشن نے پی ٹی آئی کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ۔اس موقع پر اعجاز احمد چوہدری نے فیڈریشن کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں پاکستان یونائیٹڈفیڈریشن کا پی ٹی آئی اور عمران خا ن کی حمایت کر نے پر شکرگزار ہو ں ، عمران خان ہی ملک کا وہ واحد حقیقی لیڈر ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکال سکتا ہے ،عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی طویل جدوجہد کے نتیجے میں لٹیرے عدالتوں اور قوم کے سامنے جوابدہ ہوئے ہیں،چور جتنا بھی شور مچالیں، سزائوں سے نہیں بچ سکیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی پہچان کرپشن ،لوٹ ماراور جھوٹ بن چکی ہے ، ملک پر قابض چند خاندانوں نے ملکی وسائل کو بڑی بے دوردی سے لوٹا ہے ، غریب عوام محرومیوں کا شکار ہے ، جرائم پیشہ شخص نے ملک اور قوم کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا ہے اور ان نا اہل حکمرانوں کی وجہ سے عالمی سطح پر ملک کی بدنامی ہو رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہملکی اداروں کیساتھ محاذ آرائی نواز لیگ کو مہنگی پڑے گی، کرپٹ مافیالوٹ مار کا مال اور اقتدار بچانے کیلئے ہر اوچھا ہتھکنڈہ استعمال کررہا ہے،ملکی اداروں کیساتھ محاذ آرائی کرتے ہوئے ایک خطرناک کھیل کھیلا جارہاہے، کرپشن کیسز میں جکڑا نواز خاندان اور درباری وزراء بوکھلاہٹ میں غلط فیصلے کرکے ملک کا مستقبل داؤ پر لگا رہے ہیں،ان کی پوری کوشش ہے کہ عدلیہ اور فوج کیخلاف منفی پراپیگنڈا کرتے ہوئے تحقیقات رکوادی جائیں یا پھر اداروں کو ٹکراؤکی راہ پر ڈال کر ایسے حالات پیدا کردیئے جائیں کہ آئندہ اقتدار میں آنے والوں کیلئے معاملات پر قابو پانا مشکل ہوجائے لیکن عمران خان کی بے لوث قیادت میں پی ٹی آئی ان کاہر سازشی حربہ ناکام بنادے گی اور عمران خان کو سیاست سے آؤٹ کرنے کی خواہشیں دم توڑ جائیںگی ۔

بعدازں اعجازاحمد چوہدری سے ان کی رہائش گاہ پر رکن صوبائی اسمبلی شنیلاور ت کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی جس میں میاں سجاد ناصر ، میاں اختر حسین ، امجد خان ، چوہدری ریاض ، ملک منصور ، نادر بھٹی شریک تھے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات