کراچی آپریشن کے مثبت نتائج امن کی صورت میں نظر آرہے ہیں،ڈی جی رینجرز

کراچی میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے رینجرز ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے،میجرجنرل محمد سعید کا سیمینار سے خطاب

جمعہ اپریل 22:21

کراچی آپریشن کے مثبت نتائج امن کی صورت میں نظر آرہے ہیں،ڈی جی رینجرز
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2018ء) ڈی جی رینجرز(((سندھ))میجر جنرل محمد سعید نے کہا ہے کہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے رینجرز ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اورکراچی آپریشن کے مثبت نتائج امن کی صورت میں نظر آرہے ہیں۔ان خیالات کا اظہا ر انہوںنے جمعے کو بن قاسم ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کی جانب سے منعقدہ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

قبل ازیں بن قاسم ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے پیٹرن اِن چیف، صدر اور ممبران نے ڈی جی رینجرز(((سندھ))کو خوش آمدید کہا۔ ڈی جی رینجرز نے اپنے خطاب کے دوران کراچی آپریشن کے پسِ منظر اور اس کے محرکات کا تقابلی جائزہ پیش کیا۔ ڈی جی رینجرز(((سندھ)) نے واضح کیا کہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے پاکستان رینجرز(((سندھ)) ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اورکراچی آپریشن کے مثبت نتائج امن کی صورت میں نظر آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

بن قاسم ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے ممبران نے سیمینار کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کراچی میں صنعتی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے یہ لازم ہے کہ تاجر برادری اور صنعت کاروں کو درپیش مسائل کو مثبت بنیادوں پر جلد حل کر کے اندرونِ اور بیرونِ ملک سرمایہ کاروں کے لیے مزید سازگار ماحول فراہم کیا جائے۔ اس موقع پر بن قاسم ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے ممبران نے رینجرز کی جانب سے امن و امان کی بحالی اور تاجر برادری کیلئے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات پرتمام اداروں کی کاوشوں کو سراہا۔