ْصوبائی حکومت ژالہ باری سے متاثرہ کسانوں کی مالی امداد کرے، چیئر مین یوسی جلالیہ یاسر خان

جمعہ 20 اپریل 2018 22:26

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) سابق ممبر ضلع کونسل اٹک واثق خان اور چیئر مین یوسی جلالیہ یاسر خان نے کہا ہے کہ حالیہ طوفانی ژالہ باری اور بارشوں سے سب سے زیادہ نقصان یوسی جلالیہ کے کسانوں کا ہوا ، طوفانی ژالہ باری اور بارش اس قدر تھی کہ پکی فصل گندم و تمام تیار سبزیوں کی فصلوں کو تہس نہس کر دیا ، جس میں گندم ،خربوزہ،ٹماٹر ،تمباکو،تربوزہ،ٹینڈہ،گوبھی،دھنیا و دیگر فصلیں مکمل طور پر تباہ ہوئی ،ہم حکومت پنجاب سے اپیل کرتے ہیں کہ یوسی جلالیہ کے کسانوں کا نقصان کا تخمینہ لگا کر ان غریب کسانوں کا مالی امداد کی جائے تاکہ یہ دوبارہ سے فصلیں اُگا سکیں۔