نئی نسل کا مستقبل اساتذہ سے وابسطہ ہے، ڈاکٹر فدا حسین

جمعہ 20 اپریل 2018 22:26

بوریولا۔20 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) تعلیمی بورڈ ملتان کے ڈپٹی سیکرٹری فنانس و سکریسی ڈاکٹر فدا حسین نے کہا ہے کہ نئی نسل کا مستقبل اساتذہ سے وابسطہ ہے ،امتحانی نتائج مرتب کرتے وقت انصاف کا ترازو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج بورے والا میں ملتان بورڈ کے زیر اہتمام جوابی کاپیوں کی معیاری مارکنگ کو یقینی بنانے کے حوالہ سے ہیڈ ایگزامینرز اور سب ایگزامینر زکی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈاکٹر فدا حسین نے کہا کہ بورڈ نے پرچوں کی مارکنگ کو مختلف مراحل سے گزارنے کا شفاف نظام وضع کیا ہے جس کے تحت امتحان میں حصہ لینے والے بچوں کو ان کی قابلیت اور اہلیت کے مطابق نمبرز دیئے جاتے ہیں جبکہ غیر معیاری پیپرز مارکنگ میں ملوث اساتذہ کیخلاف کارروائی کر کے انہیں بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ تعلیمی بورڈ نے بچوں کی حق تلفی کا خاتمہ یقینی بنا نے کیلئے پیپر مارکنگ میں حصہ لینے والے اساتذہ کی تربیت کا کام بھی شروع کیا ہے اور اس مقصد کیلئے تعلیمی بورڈ خطیر رقم خرچ کر رہا ہے،ڈاکٹر فدا حسین نے کہا کہ چیک اینڈ بیلنس کا بھی موثر نظام قائم کر دیا گیا ہے، بچے ہمارا مستقبل ہیں اور ان سے نا انصافی پوری قوم سے نا انصافی ہوگی ، ورکشاپ سے پرنسپل گورنمنٹ کالج جہانیاں، ممبر ملتان بورڈ پروفیسر عیش محمد،پرنسپل گورنمنٹ کالج چوہدری محمد اشرف،پروفیسر جاوید اقبال،ماسٹر ٹرینرز ڈاکٹر ابرار احمد اورپروفیسر عقیل قریشی نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :