وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا خیرپور میں مسافر وین میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 6 افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

جمعہ 20 اپریل 2018 22:04

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا خیرپور میں مسافر وین میں گیس سلنڈر پھٹنے ..
لاہور۔20 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا خیرپور میں مسافر وین میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 6 افراد کے جھلس کر جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے، وزیراعلیٰ نے حادثے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔