Live Updates

مشرف نے وطن واپسی کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا

سابق صدر نے نگران حکومت بننے سے پہلے وطن آنے کااعلان کر دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 20 اپریل 2018 19:29

مشرف نے وطن واپسی کے حوالے سے اہم  فیصلہ کر لیا
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-20اپریل 2018ء ) :مشرف نے وطن واپسی کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا۔ سابق صدر نے نگران حکومت بننے سے پہلے وطن آنے کااعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن قریب سے قریب تر آتے جارہے ہیں اس موقع پر سیاسی جوڑ توڑ اپنے عروج پر ہے۔بڑے بڑے سیاسی رہنما بڑے فیصلے کرنے میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

سابق صدر کے قریبی ساتھی اور آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل امجد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ مشرف نے عمران خان کو سیاسی اتحاد کی دعوت دیتے ہوئے پیغام دیا ہے کہ وہ نگران حکومت بننے سے پہلے پہلے وطن واپس آ جائیں گے۔یاد رہے کہ مشرف طبیعت خرابی کا عذر پیش کر کے علاج کے بہانے ملک سے باہر گئے تھے اور واپس نہیں آئے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات