سبکدوش ہونے والے سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن سکواڈرن لیڈر (ر) محمد عرفان الہی کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

جمعہ 20 اپریل 2018 22:06

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان نے جمعہ کو اسلام آباد میں سبکدوش ہونے والے سیکرٹری برائے ایوی ایشن ڈویژن سکواڈرن لیڈر (ر) محمد عرفان الہی کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب میں قائم مقام ڈی جی سول ایوی ایشن اٹھارٹی سمیت پی آئی اے اور ڈویژن کے دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرسردار مہتاب احمد خان نے سیکرٹری ایوی ایشن عرفان الہی کی خدمات کو سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائیگا۔ انہوں نے کہاکے عرفان الہی نے اپنے فرائض منصبی کو بھرپور انداز میں اداکیا۔اپنے الوداعی خطاب میں سبکدوش ہونے والے سیکرٹری ایوی ایشن عرفان الہی نے فرائض کی انجام دہی میں متعلقہ حکام کا بھرپور تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ مشیر ہوابازی نے محمد عرفان الہی کیلیے نیک تمناؤں کااظہار بھی کیا۔