ممتاز اردو اہل قلم کے کوائف اور تاریخ ہائے وفات پر مشتمل کتاب ’’وفیاتِ اہل قلم پاکستان ‘‘ شائع کر دی گئی

جمعہ 20 اپریل 2018 22:06

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) قلم فائونڈیشن انٹرنیشنل لاہور نے ممتاز اردو اہل قلم کے کوائف اور تاریخ ہائے وفات پر مشتمل کتاب ’’وفیاتِ اہل قلم پاکستان ‘‘خوبصورت گیٹ اپ کے ساتھ شائع کر دی۔ یہ کتاب کی ضخامت 472 صفحات پر مشتمل ہے۔ کتاب کے فلیپ پر ڈاکٹر معین الدین عقیل، ڈاکٹر وحید قریشی، مختار مسعود، انور سدید، مشفق خواجہ، ڈاکٹر فرمان فتح پوری، احمد سلیم اور افتخار عارف کی آراء شامل ہیں۔

کتاب کے حوالہ سے افتخار عارف کا کہنا ہے کہ ’’دوست عزیز و مکرم ڈاکٹر محمد منیر احمد سلیچ ہماری نئی نسل میں تحقیق کے میدان کا بہت مستند و معتبر نام ہے۔ انہوں نے اس سے قبل وفیات نام ور انِ پاکستان اور اقبالیات کے حوالے سے بے حد وقیع کام کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ’’وفیاتِ اہل قلم پاکستان ‘‘ مرتب کر کے بہت بڑی تحقیقی خدمت سرانجام دی ہے۔ ہم اپنے رفتگان کو یاد کرنا چاہتے ہیں دلوں کو درد سے آباد کرنا چاہتے ہیں مختار مسعود نے فلیپ پر یوں اظہارِ خیال کیا: ’’آپ کی محنت کے سبب کچھ مرنے والوں کو دوبارہ زندگی مل گئی۔

مسیحائی آپ کا پیشہ بھی تو ہے‘‘ جبکہ ڈاکٹر معین الدین عقیل نے انہیں پاکستان میں وفیات نگاری کا امام قرار دیا ہے۔ کتاب کی اہمیت کے پیش نظر اس کی قیمت مبلغ1500/-روپے جو مناسب ہی ہے۔ ڈاکٹر محمد منیر احمد سلیچ ایک سنجیدہ دانش ور اور نثر نگار ہیں۔ ادبی حلقوں نے انہیں اس تازہ کتاب کی اشاعت پر مبارکباد دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :