تھانہ گولڑہ پولیس کا جعلی شراب فیکٹری پر چھاپہ ، 2 ملزمان گرفتار ، ایک ہزار سے زائد شراب کی بوتلیں برآمد

جمعہ 20 اپریل 2018 22:06

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) اسلام آباد تھانہ گولڑہ پولیس نے بڑی کارروائی کے دوران میر اجعفر جعلی شراب کی فیکٹری پر چھاپہ مار کر 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے 1710 بوتلیں شراب 160 لیٹر الکوحل سٹکر، دھکن، کین اور دیگر اشیاء برآمد کرلی گئیں۔ وفاقی پولیس کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق تھانہ گولڑہ پو لیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ ملک یاسر نامی شراب فروش میرا جعفر میںجعلی شراب تیار کرکے راولپنڈی اور اسلام آباد میں شراب فروخت کرتا ہے۔

اس اطلا ع پر ایس صدر عامر خان نیازی نے ڈی ایس پی صدرسرکل غلام محمد با قر کی زیر نگر انی ایس ایچ او تھا نہ گو لڑ ہ معہ سب انسپکٹر میا ں شہباز ، اے ایس آئیز رانا ندیم ، گل نو از معہ ٹیم نے میر اجعفر میں ریڈ کرکے دو ملزمان میں محمد تنویر سکنہ تحصیل وضلع ابیٹ آ باد اور محسن جا وید سکنہ چیچہ وطنی ضلع ساہیوال کو گرفتار کر لیا ، ملزمان کے قبضہ سے 1710 بوتلیں شراب 160 لیٹر الکوحل ،سٹکر،دھکن،کین اور دیگر اشیاء برآمدکر لیں ، ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لئے گئے، ملک یاسر نامی منشیات فروش جو میرا جعفر کا رہا ئشی ہے کی گرفتار ی کیلئے پولیس ٹیم چھا پے مار ہی ہے جس کو جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا ملزم یاسر کے خلاف اسلام آ باد کے مختلف تھا نہ جا ت میں مقدما ت درج ہیں۔

(جاری ہے)

ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتارملزمان نے جعلی شراب تیار کر کے راولپنڈی اور اسلام آباد میں فروخت کر نے کا انکشاف کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :