سکھر پولیس کی کارروائیاں، 10 مفرور اور 15 اشتہاری ملزمان گرفتار

جمعہ 20 اپریل 2018 22:07

سکھر۔20اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) پولیس ضلع کیجانب سے نیشنل ایکشن پلان کے تحت سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے سخت حفاظتی اقدامات کیلئے جاری ہیں، جس پر پولیس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں اسنیپ چیکنگ تلاشی کے ساتھ ساتھ مختلف جگہوں پرپولیس کا گشت داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی کڑی تلاشی 12 سے زائد مشتبہ افراس گرفتار کر لیا، گرفتار افراد سے مزید تفتیش جاری ہے، ملزمان میں 10 مفرور ملزمان 15 اشتہاری ملزمان اور12 سے زائد مشتبہ افراد زیر حراست لیے گئے ہیں ،نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے اے ایس پی محمد معروف عثمان کیجانب سے سکھر میں جبکہ ڈی ایس پی روہڑی کی جانب سے سب ڈویڑن روہڑی کے مختلف مقامات چوراہوں پر اسنیپ چیکنگ و تلاشی جاری ہے،کالے شیشے بلو لائٹس ،فینسی نمبر پلیٹس ،بنا تالہ موٹرسائیکل سمیت اپلائیڈ موٹرسائیکل و گاڑیوں کے خلاف کاروائیاں کی گئی ہیں، متعلقہ کوائف مکمل نہ ہونے پر 30 سے زائد چالان کئے گئے 17سے زائد موٹر سائیکل شک و بنا تالہ کی بنیاد پر تحویل میں لے لی گئی،اسنیپ چیکنگ کے دوران 25 سے رائد فینسی نمبر پلیٹس ٹنٹد گلاسس گلوبس اتارے گئے

متعلقہ عنوان :