ناغہ سسٹم کے تحت علاقہ وائزپانی فراہم کیا جارہاہے، ترجمان میونسپل کارپوریشن سکھر

جمعہ 20 اپریل 2018 22:07

سکھر۔20اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) سکھر میونسپل کارپوریشن کے ترجمان کیجانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیف انجینئرسکھربیراج(لیفٹ بینک ریجن)نے چیف انجینئر سکھربیراج رائٹ بینک ریجن لاڑکانہ،رائٹ بینک کینال سکھربیراج دادوکینال/نارتھ ولٹیرن کینال سسٹم کو سالانہ انسپیکشن مرمتی وصفائی کے کاموں کی غر ض سے پانی کی فراہمی کے لئے بند کردیاہے تاکہ ضروری مرمتی کام،دیکھ بھال کی جاسکے لہٰذا 30اپریل تک پانی فراہمی بند ہونے کی وجہ سے واٹرورکس فیز 4سے سبزی منڈی سائیٹ کاکچھ علاقہ ،لال مشائخ ،راجوماڑوری،المدینہ کالونی،بورڈ آ فیس ،نیو گوٹھ،سوکھاتالاب،شاہ فیصل کالونی، ملٹری روڈ،گولیمارروڈ،شمس آ باد،واڑی تڑروڈاورملحقہ علاقوں میں معمول کے مطابق پانی فراہم نہیں کیاجاسکے گا،تاہم اس سلسلہ میں متبادل اقدامات کئے گئے ہیں اورفیز4کے تالاب میں پانی ڈسٹری بیوشن سسٹم سے فراہم کیا جارہا ہے متبادل ذرائع سے پانی جزوی طور پر فراہم ہورہاہے لہٰذا عارضی طورپرناغہ سسٹم کے تحت علاقہ وائزپانی فراہم کیا جارہاہے،جیسے ہی نہروں کاپانی بحال ہو گا فیز 4سے پانی کی فراہمی مکمل طور پر بحال کردی جائے گی،لہٰذا ان علاقوں کے مکین پانی احتیاط سے استعمال کر یں جبکہ میئرسکھر ڈپٹی میئراور ایگزیکٹو انجینئر نے واٹر ورکس کے انجینئر اوردیگراسٹاف کو ہدایت کی ہے کہ پانی کی دوسرے ذرائع سے فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کارلائیں علاوہ ازیں فیز4کے لئے بورنگ کاکام بھی جاری ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ڈپٹی میئر طارق چوہان سے یوسی نمبر18 کے مکینوں کے وفد نے ملاقات کی اور مائیکرو کالونی اورملحقہ علاقوں میں پانی کی قلت سے آ گاہ کیا،ڈپٹی میئرنے متعلقہ افسران کوفوری توجہ دینے اورشکایات کاازالہ کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :