فلم فنا میں کام کرنا کیریئر کی بہت بڑی غلطی تھی ، سنایا ایرانی

جمعہ 20 اپریل 2018 22:30

فلم فنا میں کام کرنا کیریئر کی بہت بڑی غلطی تھی ، سنایا ایرانی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) بھارتی اداکارہ سنایا ایرانی جو کہ اپنے کیریئر میں کئی نامور ڈراموں میں کام کرچکی ہیں، اپنی کامیاب بولی وڈ فلم ’فنا‘ سے خوش نہیں۔سنایا ایرانی نے ’لیفٹ رائٹ لیفٹ‘، ’اس پیار کو کیا نام دوں‘ اور ’ملے جب ہم تم‘ نامی کئی مقبول ڈراموں میں کام کیا۔ حال ہی میں ان کی شارٹ فلم ’دم دم دمرو‘ بھی ریلیز ہوئی۔

جہاں کئی ڈراموں کے اداکار بولی وڈ میں انٹری کررہے ہیں، سنایا ایرانی کئی سال قبل ہی بولی وڈ کی کامیاب فلم ’فنا‘ میں کام کرچکی ہیں۔2006 میں ریلیز ہونے والی فلم ’فنا‘ میں عامر خان اور کاجول نے مرکزی کردار ادا کیے تھے، جبکہ سنایا ایرانی نے اس فلم میں کاجول کی سہیلی کا معاون کردار ادا کیا تھا۔ سنایا کا اپنی اس فلم کے حوالے سے کہنا تھا کہ ’ہر کوئی فنا کی بات کرتا ہے، لیکن میں یہ بات واضح کردوں کے میں اس کے ذریعے بولی وڈ کا حصہ نہیں بنی، یہ میرے کیریئر کی بڑی غلطی تھی‘۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ’ایمانداری سے بات کی جائے تو صرف فلم میں شامل ہونا اور بیک گراؤنڈ میں پیچھے گھومنا غلطی ہی ہے، جب مجھے فلم کی آفر موصول ہوئی تو مجھے اچھا لگا، مجھے عامر خان اور کاجول کے ساتھ کام کرکے بھی مزاح آیا، لیکن فلم میں میرا کوئی اہم کردار نہیں تھا‘۔۔

متعلقہ عنوان :