سیشن کورٹ کا شوہر کے قتل میں ملوث ملزمہ کو شک کا فیصلہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم

جمعہ 20 اپریل 2018 22:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) سیشن کورٹ نے شوہر کے قتل میں ملوث ملزمہ کو شک کا فیصلہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج نے حلیمہ بی بی کو بری کرنے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

چار بچوں کی ماں پر شوہر حمید کو زہرا دے کر قتل کرنے کا الزام تھا۔حلیمہ کے خلاف تھانہ وحدت کالونی میں 2015 میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔عدالت نے ٹھوس شوائد نہ ہونے پر ملزمہ کو بری کرنے کا حکم دیتے ہوئے قتل کا مقدمہ نمٹا دیا۔

متعلقہ عنوان :