ْسیشن کورٹ میں سروسز ہسپتال کے چار ڈاکٹروں کی عبوری درخواست ضمانت میں ایک ہفتہ کی توسیع

تھانہ شادمان پولیس کو مکمل رپورٹ جمع کروانے کا حکم

جمعہ 20 اپریل 2018 22:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) سیشن کورٹ نے سروسز ہسپتال کے چار ڈاکٹروں کی عبوری درخواست ضمانت میں ایک ہفتہ کی توسیع کرتے ہوئے تھانہ شادمان پولیس کو مکمل رپورٹ جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج یاسر عباس نے ملزمہ ڈاکٹر سارہ جمیل،سلیمان سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔عدالت کے روبرو پولیس نے چاروں ملزموں کی نامکمل تفتش عدالت میں پیش کی۔جس پر عدالت نے پولیس کی سرزنش کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر مکمل تفتشی رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 27 اپریل تک ملتوی کردی۔چاروں ملزموں پر نواجوان کو تشدد کرکے ہلاک کرنے کا الزام ہے۔