سی ٹی ڈی نے بنوں میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا،2خود کش بمبار گرفتار

خود کش جیکٹ اور بارودی مواد برآمد

جمعہ اپریل 22:38

ُپشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2018ء) محکمہ انسداد دہشتگردی فورس (سی ٹی ڈی )نے بنوں میں کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا اور 2خود کش بمباروں کو گرفتار جبکہ خود کش جیکٹ اور بارودی مواد بھی برآمد کرلیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشتگردی فورس نے بنوں میں دہشتگردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنادیا ہے جس کے تحت سی ٹی ڈی نے بنوں میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ خودکش بمباروں امجد اور بختاور کو گرفتار کرلیا ۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے خود کش جیکٹ اور 4دستی بم بھی برآمد ہوئے ہیں۔ گرفتار دہشگردوں سے برآمد بارودی مواد کو ناکارہ بنادیا گیا ہے جبکہ دہشتگردوں کا تعلق سرائے نورنگ لکی مروت سے ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جو کہ ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں مطلوب تھے۔

متعلقہ عنوان :