اکشے کمار شوٹنگ کے دوران شدید زخمی،پھر بھی سین مکمل کراکے ہی دم لیا

جمعہ اپریل 22:47

اکشے کمار شوٹنگ کے دوران شدید زخمی،پھر بھی سین مکمل کراکے ہی دم لیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2018ء) بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار نے زخمی حالت میں بھی مسلسل کام کرکے مثال قائم کردی۔اکشے کمار بالی ووڈ کے ان چند اداکاروں میں سے ہیں جنہیں وقت کا بے حد خیال ہے۔ اسی وقت کی پابندی اور کام سے محبت کے باعث اکشے کمار کا شمار آج بھی بالی ووڈ کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

جس کامظاہرہ حال ہی میں دیکھنے میں آئی۔

اکشے کمار ان دنوں فلم’’’’کیسری‘‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، دوران شوٹنگ ایکشن سین کے دوران اچانک اکشے کمار زخمی ہوگئے۔ اکشے کی پسلیوں پر چوٹ آئی ہے، ڈاکٹرز نے انہیں شوٹنگ ختم کرکے آرام کرنے اور ممبئی واپس جانے کا مشورہ دیا ہے لیکن زخمی ہونے کے باوجود اکشے کمار نے شوٹنگ منسوخ کرنے سے منع کردیا اور مسلسل کام کرکے مثال قائم کردی۔۔

متعلقہ عنوان :