نوشہرہ، پیپلزپارٹی کے وفد کی سماجی شخصیت خان پرویز خان سے ملاقات

آصف زرداری کی پارٹی میں شمولیت اختیار اور حلقہ این اے 6 اور صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ دینے کی پیشکش

جمعہ اپریل 22:47

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2018ء) نوشہرہ پاکستان پیپلزپارٹی کے نمائندہ وفد کی آصف علی زرداری کی ہدایت پر خان پرویز خان کی رہائشگاہ پر آمد سینیٹر بہرہ مند تنگی اور ضیاء اللہ آفریدی کی قیادت میں وفد نے سماجی شخصیت خان پرویز خان سے چار گھنٹے تک بات چیت کی اور آصف علی زرداری کی جانب سے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے اور حلقہ این اے 6 اور صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ دینے کی پیشکش کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی جانب سے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر بہرمند تنگی، ضیاء اللہ آفریدی کی قیادت میں دس رکنی وفد نے ممتاز سیاسی اور سماجی شخصیت خان پرویز خان سے ان کی اقامت گاہ پر ملاقات کی اور رہنماؤں نے خان پرویز خان کو پیپلزپارٹی میں شمولیت این اے 6 اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں سے الیکشن لڑنے کی ٹکٹس دینے کی پیشکش کی ملاقات تین گھنٹے سے زائد تک جاری رہی ملاقات کے دوران حاجی نصرت اقبال خان ،میاں حسین کاکاخیل، ملک جمشیدعلی خان، ملک شجاعت علی خان، ملک صفدر خان بھی موجود تھے پیپلزپارٹی کے وفد نے خان پرویز خان کے ساتھ رات کا کھانا کھایا اور ملاقات میں آصف علی زرداری اور خان پرویز خان کے مابین ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا دونوں رہنماؤں نے نوشہرہ کی موجودہ صورتحال اور انتخابی سیاست پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا آصف علی زرداری اور خان پرویز خان کے مابین آن لائن ٹیلی فونک رابطہ ہوا آصف علی زرداری نے خان پرویز خان کو بتایا کہ آپ کی شمولیت سے پاکستان پیپلزپارٹی ضلع نوشہرہ میں انتہائی مستحکم اور وکٹری سٹینڈ پر پہنچ جائے گی اور ضرورت اس امر کی ہے کہ قومی جماعت پیپلزپارٹی کو مرکز میں لایا جائے تاکہ ملک کو درپیش داخلی اور خارجی بحرانوں پر قابو پایا جاسکے اور پاکستان کو معاشی دفاعی اور جمہوری طورپر دنیا کے ٹاپ ٹین ممالک کی صفوں میں کھڑا کیاجاسکے خان پرویز خان نے آصف علی زرداری کو ٹیلی فونک رابطے اور پیپلزپارٹی کے وفد کو بتایا کہ وہ اپنے ساتھیوں سے صلاح مشورے کے بعد حتمی فیصلہ کرسکیں گے عوامی نیشنل پارٹی کے وفد نے شاہد خان خٹک اور اے این پی کے دوسرے وفد نے خلیل عباس خٹک کی قیادت میں خان پرویز خان سے ان کی رہائشگاہ پر تفصیلی ملاقات کی ملاقات میں اسفندیار ولی خان اور حیدر خان ہوتی بھی ٹیلی فونک رابطے کے ذریعے خان پرویز خان کے ساتھ آن لائن گفتگو میں شامل ہوگئے اسفندیار ولی خان نے خان پرویز خان کو قومی اسمبلی کی نشست پر پرویز خٹک کے مقابلے میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑنے کی ٹکٹ کی پیشکش کی اسفندیار ولی خان نے بتایا کہ خان پرویز خان جیسے ایماندار بے لوث، مخلص شخصیت عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہوجائے تو عوامی نیشنل پارٹی مزید صوبے کے پختونوں کی بہتر طریقے سے خدمت کرسکے گی خان پرویز خان نے اسفندیار ولی خان اور اے این پی کے وفد کو بتایا کہ وہ چند دنوں میں اپنی سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے اور وہ فیصلہ کریں گے جو عوام اور ضلع نوشہرہ کے عوام کے مفاد میں ہوگا اے این پی کے وفد نے رات کا کھانا خان پرویز خان کے ساتھ کھایا۔