سرگودھا،نواحی علاقے 23الف جنوبی میں سڑکوں اور نالیوں کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال پر اہل علاقہ کا احتجاج

جمعہ اپریل 22:48

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2018ء) نواحی علاقے 23الف جنوبی میں سڑکوں اور نالیوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ سولنگ کی سکیموں میں ناقص میٹریل کے استعمال اور حکومتی پیسے کے ضیاع پر اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے ، ڈپٹی کمشنرسے رجوع کرتے ہوئے مکینون نے بتایاکہ کچھ ماہ قبل تیار ہونیوالی سڑک ابھی سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے لگی ہے، اسی طرح گلیوں کی سولنگ اور نالیوں کی تعمیر میں قوائد و ضوابط نظر انداز کرنے کے علاوہ ناقص میٹریل استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ اس حوالے سے کسی قسم کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں، یہی نہیں بلا ضرورت کام کروانے سے فنڈز کا ضیاع ہو رہا ہے ،جس پر ڈپٹی کمشنر نے نوٹس لیتے ہوئے چھان بین اور ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی ہدایت جاری کر کے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

متعلقہ عنوان :