گھریلو ملازمہ تشدد کیس، اوایس ڈی بنائے گئے سابق ایڈیشنل سیشن کی درخواست پر وفاق اور گھریلو ملازمہ کو نوٹس جاری

جمعہ 20 اپریل 2018 22:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژنل بین نے گھریلو ملازمہ تشدد کیس میں اوایس ڈی بنائے گئے سابق ایڈیشنل سیشن جج راجا خرم علی خان کی درخواست پر وفاق اور گھریلو ملازمہ کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔

فاضل بینچ نے جب سماعت شروع کی تو درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ راجہ رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

وکیل صفائی نے دلائل دیتے ہوئے استدعاکی کہ جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل سنگل رکنی بینچ کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دے جائے واضع رہے۔عدالت عالیہ اسلام آباد کے جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل رکنی بینچ نے ٹرائل کے بعد گھریلو ملازمہ طیبہ تشدد کیس میں سابق ایڈیشنل سیشن جج راجہ خرم علی خان اور ان کی اہلیہ کو ایک ایک سال قید اور پچاس 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم نامہ جاری کر رکھا ہے۔سنگل رکنی بینچ کے فیصلے کو ڈویڑنل بینچ میں چیلنچ کرنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر کے سماعت 23اپریل تک ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :