Live Updates

لکی مروت،قومی وطن پارٹی کے رہنمائوں کاعمران خان کی طرف سے ایم پی اے معراج ہمایون پر سینٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے کے الزامات کی پر زور مذمت

پی ٹی آئی سربراہ کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ قومی وطن پارٹی کو بدنام کریں، حاجی اسلم خان وزیر اور عمران اللہ خان مروت کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 20 اپریل 2018 22:57

لکی مروت،قومی وطن پارٹی کے رہنمائوں کاعمران خان کی طرف سے ایم پی اے ..
لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) قومی وطن پارٹی کے رہنمائوں نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے ایم پی اے معراج ہمایون پر سینٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے کے الزامات کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سربراہ کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ قومی وطن پارٹی کو بدنام کریں یہاں میڈیا نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے ضلعی چیئرمین حاجی اسلم خان وزیر اور جنرل سیکرٹری عمران اللہ خان مروت نے کہا کہ عمران خان کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ دیگر جماعتوں کے اراکین اسمبلی کے خلاف بے سرو پا الزامات لگا کر انہیں بدنام کریں ایم پی اے معراج ہمایون ایک نیک سیرت اور باکردارخاتون ہیں جنہوں نے قومی وطن پارٹی میں اچھا وقت گزارا اب جبکہ وہ پی ٹی آئی میں شامل ہوئیں تو ان میں ہزار خامیاں نکل آئیں اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی محسنوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپتی ہے انہوں نے کہا کہ عام انتخابات سے چند ماہ قبل تحریک انصاف کے سربراہ کے یہ ہتھکنڈے ان کی سیاسی اور انتخابی موت کا سبب بنیں گے کیونکہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے حالیہ دورہ پشاور کے دوران تبدیلی کے جھوٹے نعروں اور بدترین طرز حکمرانی کا پول کھول کر تحریک انصاف کا کچا چٹا عوام کو دکھا دیاانہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سربراہ دیگر سیاسی جماعتوں کے معاملات میں مداخلت سے باز رہیں قومی وطن پارٹی ایک مضبوط جماعت ہے اس کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی قابل فروخت ہیں نہ کوئی ان کی قیمت لگا سکتا ہے اس کے علاوہ چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپائو اپنی پارٹی کے اراکین کے محاسبے کی طاقت رکھتے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات