Live Updates

جس دن نیب نے پختونخوا کا رخ کیا پرویز خٹک اینڈ کمپنی کی کرپشن کے راز فاش بلکہ عمران بھی انکے ساتھ جیل کی ہوا کھائیں گے،سینیٹر بہرہ مند تنگی

جمعہ 20 اپریل 2018 22:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا کے رہنما سینیٹر بہرہ مند تنگی نے عمران خان کے اس بیان پر کہ کے پی میں اقرباء پروری نہیں ہوتی اور ہر کام میرٹ پر ہوتا ہے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کہیں بھی میٹرک پاس کو ڈاکٹر نہیں لگایا جاتا مگر کے پی میں عمران نیازی کے میرٹ کے مطابق میٹرک پاس کو ڈاکٹر لگایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مالم جبہ سمیت تمام سیاحتی مقامات بغیر ٹینڈر کے اپنے فرنٹ مین کو دئیے گئے ہیں۔ پختونخوا کے ہسپتالوں میں ادویات نہیں ملتی بس صرف پشاور میں عمران نیازی کا ذاتی ہسپتال بن چکا ہے۔ یہ عمران نیازی کا صحت کے ساتھ انصاف ہے۔ سینیٹر بہرہ مند تنگی نے کہا کہ جعلی خان نے کے پی میں احتساب بیورو کے دروازے پر تالے لگا دئیے ہیں۔ جس دن نیب نے پختونخوا کا رخ کیا تو نہ صرف عمران نیازی کے فرنٹ مین پرویز خٹک اینڈ کمپنی کی کرپشن کے راز فاش ہوں گے بلکہ عمران نیازی پرویز خٹک کے ساتھ جیل کی ہوا کھائیں گے۔ ۔طارق ورک
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات