پسرور ، جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لئے دن رات کوشاں ہیں،تجاویزات کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، ایس ایچ او تھانہ سٹی پولیس سیف اللہ ورک

جمعہ اپریل 23:20

پسرور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2018ء) جرائم پیشہ افراد کسی بھی رعائیت کے حقدار نہیںجرائم کے خاتمہ کے لئے شہریوں کو بھی پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کرنا چاہئیے ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او تھانہ سٹی پولیس اسٹیشن پسرور سیف اللہ ورک نے صحافیوں کے ملنے والے وفد سے کیا انہوں نے کہا کہ میرا اولین مقصد شہر بھر سے جرائم کا خاتمہ ہے انہوں نے کہا درجنوں منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق ان کے خلاف مقدمات درج کئے، ایس ایچ او سیف اللہ ورک نے کہا کہ شہریوں کو بھی چاہئیے کہ جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لئے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کرے ، انہوں نے کہا کہ عوامی شکائیات پر سڑکوں اور مین بازار میں ہونے والی تجاویزات کے خلاف بھی قانون کے مطابق کاروائی شروع کردی گئی ہے ،انہوں نے کہا کہ لوگوں کے لئے مشکلات کا سبب بنے والی غیر قانونی تجاویزات کرنے والوں کو چاہئیے کہ وہ رضاکارانہ طور پر تجاویزات ختم کردیں بصورت دیگر ان کے خلاف قانون کے مطابق انکے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی،ایس ایچ سٹی پسرور کو ملنے والے وفدمیں پسرور پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکرٹری اعجاز احمد کھوکھر ،سیکرٹری اطلاعات قیصر راجپوت،جائینٹ سیکرٹری لئیق احمد بٹ،رضوان دریش،اور سرپرست اعلی پسرور پریس کلب رجسٹرڈ سید احسن گیلانی اور دیگر صحافی شامل تھے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس کے حکم پر اتائیوں کے خلاف پسرور انتظامیہ ایکشن میں ،اسسٹنٹ کمشنر پسرور اور ای ڈی او ایچ نے مختلف جگہوں پر کئی اتائیوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے کلینک سیل کردئیے،دیہات میں 2بجے بی ایچ یو کے بند ہونے سے عوام مشکلات کا شکار،بنیادی مرکز صحت پر 24گھنٹے سہولیات فراہم کی جائیں،لوگوں کا مطالبہ