فیصل آباد، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھی شام پر امریکی حملوں کے خلاف قرارداد مسترد کرکے اپنی اوقات بتادی ہے،میاں محمد اکمل حسن

استعماری قوتیں مسلمانوں میں تفریق اور دنیامیں افراتفری پھیلانے کی ساز ش میں برابر کی شریک ہیں۔ لیکن تاریخ گواہ ہے کہ ایسے لوگوں کو ہمیشہ شرمندگی کا ہی سامنا کرنا پڑا ہے،ویژنل امیر تحریک لیبک یا رسول اللہ ﷺ

جمعہ 20 اپریل 2018 23:20

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) ڈویژنل امیر تحریک لیبک یا رسول اللہ ﷺ میاں محمد اکمل حسن، ڈویژنل جنرل سیکرٹری محمد افضال سعیدی ،سیکرٹری نشرواشاعت محمد خالد القادری ،سٹی امیرملک ذیشان رضوی نے کہاکہ افسوس کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھی شام پر امریکی حملوں کے خلاف قرارداد مسترد کرکے اپنی اوقات بتادی ہے کہ استعماری قوتیں مسلمانوں میں تفریق اور دنیامیں افراتفری پھیلانے کی ساز ش میں برابر کی شریک ہیں۔

لیکن تاریخ گواہ ہے کہ ایسے لوگوں کو ہمیشہ شرمندگی کا ہی سامنا کرنا پڑا ہے تفرقہ بازی مسلمانوں کے حق میں نہیں۔ ہمیںاپنی صفوں میں اتحاد و وحدت کو فرو غ دینا چاہیے۔ ورنہ تاریخ معاف نہیں کرے گی۔ انہوں نے امریکہ کی شام میں بمباری کو کھلی جارحیت اور ناقابل معافی جرم قراردیتے ہوئے خبر دار کیا ہے کہ عالم اسلام دہشت گردوں کو بچانے اورشام کے مقامات کی بے حرمتی برداشت نہیں کرے گا۔

(جاری ہے)

نواسی رسول ، دختر بتول حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے مزار اقدس کو کسی قسم کا نقصان پہنچا تو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پہلے بھی امریکہ کے حاشیہ برداردہشت گرد گروہوںنے مزار اقدس کو نقصان پہنچانے کی ساز ش کی تھی مگر ناکام رہے۔ انشااللہ آئندہ بھی ناکام رہیں گے امریکہ نے دنیا میں دہشت گردی کو فروغ دینے کے لئے ہمیشہ انتہا پسند تکفیری گروہ کو استعمال کیا ہے۔ دنیا بھر میں امریکی مظالم میں اس کے اتحادی برابر کے شریک ہیں۔