آئی جی اسلام آباد نی24 پولیس افسران و اہلکاروں کے تبادلے کر دئیے

جمعہ 20 اپریل 2018 23:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) آئی جی اسلام آباد نی24 پولیس افسران و اہلکاروں کے تبادلے کر دئیے ،تبدیل ہونے والوں میں انسپکٹر سے لیکر ٹیلی فون آپریٹر تک کے اہلکار شامل ہیں جنہیں آپریشن ڈویژن ،ہیڈ کوارٹر سمیت دیگر شعبوں میں ٹرانسفر کیا گیا ہے۔ آئی جی آفس نے تبادلوں کانوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔پولیس ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات اور جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر کے پی ایس او انسپکٹر سلیم کو آپریشن ڈویژن جبکہ آریشن ڈویژن سے سب انسپکٹر نوید اکبر کو ایس ایس پی کا پی ایس او ۔

انسپکٹر سلطان احمد کلو کو او ایس آئی ہیڈ کوارٹر سے سیکورٹی ڈویژن جبکہ ان کی جگہ سیکورٹی ڈویژن سے انسپکٹر اقبال ،اے ایس آئی یار ولی خان کو او ایس آئی ریکارڈ برانچ سے آپریشن ڈویژن اور ان کی جگہ آپریشن دویژن سے اے ایس آئی صابر حسین ،اے ایس آئی محمد طفیل کو او ایس آئی ہیڈ کوارٹر سے ٹریفک جبکہ ان کی جگہ ٹریفک ڈویژن سے اے ایس آئی عبدالستار کو ،اے ایس آئی سید سجاد حیدر کو او ایس آئی ریکارڈ برانچ سے سیکورٹی ڈویژن جبکہ ان کی جگہ سیکورٹ ڈویژن سے اے ایس آئی عتیق الرحمان کو تعینات کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اسی طرح مزید 14 ریڈر وں اور ٹیلی فون آپریٹر وں کو بھی سیکورٹی ڈویژن ،آپریشن ڈویژن اور ہیڈ کواٹر سمیت دیگر شعبوں میں بھی باہمی تبادلے کئے گئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق آئی جی اسلام آباد سلطان اعظم تیموری نے آپریشن ڈویژن سے پولیس اہلکاروں کی ٹرانسفر کے متعلق ایس ایس پی آ پریشن کو اعتماد میں نہیں لیا تاہم آئی جی نے ہیڈ کوارٹر سے ٹرانسفر کرتے ہوئے ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر سے مشاورت کی تھی ۔۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :