آفتاب احمد شیرپائو 25 اپریل کو کوئٹہ پہنچیں گے

جمعہ 20 اپریل 2018 23:02

آفتاب احمد شیرپائو 25 اپریل کو  کوئٹہ پہنچیں گے
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپائو 25 اپریل بروز بدھ دن بارہ بجے کوئٹہ پہنچیں گے اسی دن شام پانچ بجے ماڈل ٹائون تاج محل حال میں ایک شمولیتی تقریب سے خطاب کریں گے اس کے بعد پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ (وطن کور) کا افتتاح اور پارٹی کارکنوں سے خطاب کریں گے 26 تاریخ بروز جمعرات دن 11 بجے بار کونسل سے خطاب کریں گے اور اسی روز پارٹی کے صوبائی اور مرکزی رہنمائوں کے ساتھ وطن کو ر میں میٹنگ ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :