Live Updates

پی ٹی آئی آئندہ انتخابات کارکردگی کی بنیاد پر جیتے گی، محمد عاطف خان

جمعہ 20 اپریل 2018 23:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) صوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی کارکردگی کی مخالفین بھی تعریف کر رہے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ آنے والے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف مکمل طور پر کلین سویپ کرکے پورے ملک میں حکومت بنائے گی،وہ سریخ کلے گجرات مردان میں شمولیتی جلسے سے خطاب کر رہے تھے جس سے ڈسٹرکٹ کونسل کے رکن شاہد باچہ اور گجرات یونین کونسل کے سابق ناظم نگار خان نے بھی خطاب کیا اس موقع پر یوتھ کونسلر نعمت خان ،بخت ضمیر ،صدیق الرحمان ،طفیل ،خالد خان ،زرشاد اور وہاب ، درجنوں ساتھیوںسمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے محمد عاطف خان ن ے کہا کہ عمران خان ہی حقیقی معنوں میں اس ملک کو کامیاب کرا سکتا ہے کیونکہ انہوں نے اپنے ہر وعدے کو پورا کیا ورنہ الیکشن کے دن قریب ہیں اور ایسے نازک وقت میں اپنے بیس ایم پی ایز کو پارٹی سے فارغ کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان اس ملک میں میرٹ انصاف اور خوشحالی کا نظام چاہتا ہے جہاں پر کرپشن اور چوری کی کوئی گنجائش نہیں جبکہ ووٹ اورو وٹرز کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ عمران کے مردان ہاتھیان جلسے کی کامیابی نے مخالفین کی نیندیں حرام کر رکھی ہے اور اس جلسے سے ثابت ہوا کی خیبر پختون خوا اور مردان کے عوام پاکستان تحریک انصاف کی پانچ سالہ کارکردگی سے مطمئن ہیں جن سے ان کی زندگیوں میں حقیقی خوشحالی آئی ہے صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ جلسے میں نوجوانوں کا جذبہ ان کی تعداد اور محبت قابل دید تھی جو اس بات کی غمازی کرتی تھی کہ آنے والا دور بھی پاکستان تحریک انصاف کا ہے کیونکہ ان باشعور اور پر خلوص نوجوانوں کا مقابلہ دوسری سیاسی پارٹیاں تو کیا دنیا کی کوئی بھی طاقت نہیں کر سکتی انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے سابقہ کرپٹ دورکو عوام ابھی تک نہیں بھولے جہاں پر ہر چیز بکتی تھی ۔

(جاری ہے)

کرپشن ،بد امنی چوری ،ڈکیتی اور کمیشن کی وجہ سے پورا صوبہ بدنام ہو چکا تھا جبکہ آج یہاں نہ صرف امن قائم ہوا بلکہ اس کرپٹ نظام کا مکمل طور پرخاتمہ ہوا انہوں نے کہا کہ میرٹ پر 57ہزار اساتذہ کو بھرتی کیا گیا ہے جو کہ ہمارے آنیوالے کامیاب کل کی ضمانت ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات