سندھ اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر ایوان میں اپوزیشن وحکومتی ارکان کی حاضری کم رہی

جمعہ 20 اپریل 2018 23:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) سندھ اسمبلی کے جمعہ کو اجلاس کے آغاز پر ایوان میں اپوزیشن وحکومتی ارکان کی حاضری بہت کم تھی،166 کے ایوان میں 50 سے بھی کم ارکان موجودتھے،اپوزیشن لیڈر سمیت کئی وزرا غیرحاضرنظر آئے۔

(جاری ہے)

فاتحہ خوانی کے موقع پر مسلم لیگ فنکشنل کی خاتون رکن کہا کہ دعا کریں کہ سندھ کی سودخوروں سے جان چھوٹے۔بعدازاں جو ں جو ں اجلاس کی کارروائی آگے بڑھی ارکان کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا گیا ۔

متعلقہ عنوان :