جمرود میں بارش کے واقعات میں ایک جاں بحق ،دو زخمی

جمعہ اپریل 22:53

جمرود(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2018ء) خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں حالیہ شدید باشوں کی وجہ سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق غنڈی اور نیو ابادی میں دو کمروں کی چھتیں منہدم اور کئی مکانات کو شدید نقصانات پہنچا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق غنڈی میںطاہر خان کی کمرے کی چھت منہدم ہو گئی جسکی نتیجہ میں اسکی والدہ اور اسکا بیٹا شدید زخمی ہو گئے جسکو علاج و معالجہ کیلئے قریبی ہسپتال لیجایا گئے۔

جبکہ ٹیڈی بازار نیو ابادی میں فدا محمد ولد عنایت اللہ کی کمرے کی چھت منہدم ہو گئی لیکن کوئی جانی نقصان نہیں۔دوسری جانب جمرود کے علاقہ برج کلی میں جواں سال لڑکا زدران ولد افریدے افغان شہری دیوار سے گر کر شدید زخمی ہوگئے جسکو ہسپتال لیجایا جا رہا تھا کہ راستے میں ہی دم تھوڑ گیا۔