Live Updates

ملتان، سید مسعودکاظمی کی پہلی برسی کل منائی جائے گی

جمعہ 20 اپریل 2018 23:13

ملتان۔20 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) معروف شاعر،دانشور اور محقق سید مسعود کاظمی کی پہلی برسی کل منائی جا ئے گی۔سید مسعودکاظمی کاشمار ملتان کے ان شاعر وں میں ہوتا ہے جنہوں نے بھرپور ادبی و سماجی زندگی گزاری۔وہ 12دسمبر1949ء کوملتان میں پیدا ہوئے۔زمانہ طالب علمی میں وہ ایمرسن کالج ملتان کی طلباء یونین کے جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔

ان کی کئی کتابیں منظرعام پرآئیں جن میں ’’دبستان ملتان‘‘کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔

(جاری ہے)

سخن ور فورم کے زیراہتمام سید مسعود کاظمی کی پہلی برسی کے موقع پر ملتان آرٹس کونسل کی ادبی بیٹھک میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب کی صدارت رشید ارشد سلیمی نے کی ۔اس موقع پر مسیح اللہ جامپوری،شاکر حسین شاکر،رضی الدین رضی،مستحسن خیال،مہارانی شمیم،ڈاکٹر سید محمد علی،شہزاد عمران خان،عدیل الرحمن، صہیب اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسعود کاظمی نے ’’دبستان ملتان ‘‘میں 195قلمکاروں کاتذکرہ محفوظ کرکے ایک ایسا کام کیا جو آنے والے دنوں میں ملتان کی تا ریخ وثقافت پر تحقیق کرنے والوں کے لیے مدد گارثابت ہوگا۔

تقریب میں مسعود کاظمی کے صاحبزادے غازی حیدرکے علاوہ ادیبوں ،شاعروں اور دانشوروں کی بڑی تعداد موجودتھی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :