مجلس قائمہ برائے محکمہ صحت عامہ و بہبود آبادی کا اجلاس منگل کو ہوگا

جمعہ 20 اپریل 2018 23:15

کوئٹہ۔ 20 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) بلوچستان صوبائی اسمبلی سیکریٹریٹ کے ایک اعلامیہ کے مطابق سیکریٹری بلوچستان صوبائی اسمبلی نے مجلس قائمہ برائے محکمہ صحت عامہ و بہبود آبادی کا اجلاس منگل 24 اپریل 2018ء کو صبح ساڑھے گیارہ بجے طلب کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پبلک ویلفیئر ہسپتال مسودہ قانون مصدرہ 2018 ، سینما گھروں میں امتناع تمباکونوشی بل 2018 ء اور بلوچستان کم سنوں کی تمباکو نوشی کے مسودہ قانون مصدرہ 2018ء پر غور و خوص کیا جائے گیا ۔ لہٰذا تمام معزز اراکین اور سیکریٹریز سے اجلاس میں شرکت کی استدعا کی گئی ہے ۔