ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے ارشد سلام خٹک کا ریلوے اسٹیشن حیدرآباد کا دورہ

جمعہ 20 اپریل 2018 23:15

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) پاکستان ریلوے کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کراچی ارشد سلام خٹک نے ریلوے اسٹیشن حیدرآباد کا دورہ کیا اور ریلوے اسٹیشن کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کراچی نے حیدرآباد ریلوے اسٹیشن کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور ریلوے ریزرویشن کے سپروائزر محمد ندیم قریشی کو ان کی اعلیٰ کارکردگی اور شجر کاری مہم کے سلسلے میں کیش ایوارڈ سے بھی نوازا۔

اس موقع پرارشد سلام خٹک نے کہاکہ پاکستان ریلوے کی کارکردگی پہلے سے بہت بہتر ہوئی ہے اور لوگوں کا پاکستان ریلوے پر اعتماد بڑھا ہے۔ انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ وہ اسی محنت اور جانفشانی سے اپنا کام جاری رکھیں‘ اس موقع پر اسٹیشن سپرنٹنڈنٹ حیدرآباد نذر محمد اور ڈی سی او کراچی اسحاق بلوچ بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :