اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے بعد شر ب فروشوں ،منشیات فروشوں اور جسم فروشی کے اڈوں پر چھاپے

جعلی شراب تیار کرنے والی فیکٹر ی پر چھاپہ، دو ملزمان گرفتار

جمعہ 20 اپریل 2018 23:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے بعد آئی جی اسلام آباد سلطان اعظم تیموری کی آنکھیں کھل گئی روزانہ کی بنیاد پر شر ب فروشوں ،منشیات فروشوں اور جسم فروشی کے اڈوں پر چھاپے مارنے شروع کر دئیے ،گزشتہ روز تھانہ گولڑہ پولیس کے سب انسپکٹر میاں شہباز نے اے سی صدر سے ورانٹ لے کر اپنی ٹیم کے ہمراہ جن میں اے ایس آئیزرانا ندیم ،گل نواز سمیت پولیس کنسٹیبلان اور لیڈی کنسٹیبلان کے ہمراہ میرا جعفر میں جعلی شراب تیار کر کے معروف کمپنی( مری بروری )کے اسٹیکر لگا کر فروخت کرنے والی فیکٹر ی پر چھاپہ ما ر کر کے دو ملزمان تنویر اور محسن جاوید کوگرفتار کر لیا تاہم جعلی فیکٹر ی کا مالک موقع پر موجود نہ ہونے کی وجہ سے گرفتار نہ ہو سکا سب انسپکٹرمیاں شہباز کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے مرکزی ملزم کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

گولڑہ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے 1710 بوتلیں شراب 160 لیٹر الکوحل ، معروف کمپنی (مری بروری)کے اسٹیکر،کین اور خالی بوتلوں سمیت شراب بنانے والی دیگر اشیاء برآمد کر لی ہیں جبکہ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے جعلی شراب تیار کر کے معروف کمپنی کے اسٹیکر لگا کر راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں بھی شراب سپلائی کرنے کا انکشاف کیا ہے ۔گولڑہ پولیس آج (ہفتہ کو )ملزمان کو عدالت میں پیش کر کے ان کا ریمانڈ لے کر تفتیش کا دائرہ کار مزید وسیع کرے گی گولڑہ پولیس کو ان ملزمان کے توسط سے دیگر شراب فروشوں تک پہنچنے میں بھی امید ہے ۔۔۔