Live Updates

عمران خان نے اپنی جماعت کے فروخت شدہ ارکان اسمبلی کیخلاف ایکشن لیکر قابل تحسین اقدام اٹھایا ہے ،شیخ جعفر خان مندوخیل

جے یو آئی (ف)بلوچستان کے کردار کو بھی سراہتے ہیں جنہوںنے اپنے ارکان کیخلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے ،صوبائی وزیر

جمعہ 20 اپریل 2018 23:29

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ بلوچستان کے صدر اور صوبائی وزیر زراعت وامداد باہمی شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہاہے کہ عمران خان نے اپنی جماعت کے فروخت شدہ ارکان اسمبلی کیخلاف ایکشن لیکر قابل تحسین اقدام اٹھایا ہے اور واقعی ثابت کیا ہے کہ وہ خرید وفروخت کے اس سیاسی منڈی کیخلاف ہیں ،ہم جے یو آئی (ف)بلوچستان کے کردار کو بھی سراہتے ہیں جنہوںنے بھی اپنے ارکان کیخلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے ،یہ بات انہوں نے جمعہ کے روز ’’این این آئی ‘‘ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہی ،جعفر مندوخیل نے کہاکہ وہ اپنے 30سالہ سیاسی کیر ئیر میں ہمیشہ کرپشن وکمیشن اور ووٹ کے فروخت کے عمل کے شدید مخالف رہے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں صاف وشفاف جمہوری وسیاسی نظام وجود میں آئے اور ووٹوں کے خرید کی یہ منڈی ہمیشہ کیلئے بند ہو ،اس مقصد کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو عمران خان جیسا دلیر انہ اقدام اٹھانا ہوگا ،جنہوں نے اتنے بڑی تعداد میں اپنے ارکان اسمبلی کیخلاف عملی اقدامات کی اور اسی طرح کے اقدامات کا عندیہ جے یو آئی (ف) بھی بلوچستان میں دے چکی ہے ہم ایسے اقدامات کو سراہتے ہیں اور گزارش ہے کہ آئے ہم تمام سیاسی اس ایک نقطے پر خلوص اور عمل سے اتفاق کریں کہ بلوچستان اور پاکستان سے ارکان اسمبلی کے خرید کا کاروبار بند کریں اور ملوث ارکان کیخلاف عملی اقدامات کریں تو یہ بات یقینی ہے کہ پاکستان میں جمہوری نظام کو شفاف بنایا جاسکتے ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات