Live Updates

آئندہ عام انتخابات میں عوام مسلم لیگ(ن) کو کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ منتخب کریں گے، سید ساجد علی شاہ

جمعہ 20 اپریل 2018 23:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) وفاقی وزیر آبی وسائل سید جاوید علی شاہ نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں عوام پاکستان مسلم لیگ(ن) کو کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ منتخب کریں گے۔یہاں اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ں)کی حکومت نے ملک اور قوم کی بہتری کے لئے کام کیا اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے پاس نہ کوئی وژن ہے اور نہ ہی کوئی پروگرام اور وہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کا کسی لحاظ سے بھی مقابلہ نہیں کر سکتی۔سید جاوید علی شاہ نے کہا کہ قوم نے ہمیشہ پی ایم ایل این کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیااور اس کی پالیسیوں کو پسندکرتے ہیں اور آئندہ عام انتخابات میں بھی پاکستان مسلم لیگ کو ایک مرتبہ پھر کارکردگی کی بنیاد پر انتخاب کریں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات