تربت،بی این پی عوامی مکران کی نہیں بلکہ بلوچستان میں مثبت تبدیلی لانا چاہتی ہے،سید احسان شاہ

تربت میں صحت‘ تعلیم اور بے روزگاری سے نوجوان مایوس ہو چکے ہیں اس کی روک تھام کے لئے ہمیں وفاق کی مدد کی ضرورت ہے ،سینئر نائب صدر بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی )

جمعہ 20 اپریل 2018 23:40

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی ) کے سینئر نائب صدر سید احسان شاہ نے بی این پی عوامی مکران کی نہیں بلکہ بلوچستان میں مثبت تبدیلی لانا چاہتی ہے اس حوالے سے پارٹی کا منشور واضع ہے کہ تمام طبقات کے لوگوں کو ترقی ملنی چاہئے جو کہ میرا تعلق مکران سے ہے اور مکران کے حوالے سے ہمیں بہت مشکلات ردپیش ہیںان خیالات کا اظہار شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تربت میں صحت‘ تعلیم اور بے روزگاری سے نوجوان مایوس ہو چکے ہیں اس کی روک تھام کے لئے ہمیں وفاق کی مدد کی ضرورت ہے یہاں خاص طور پہ انڈسٹری اور زراعات کے شعبے میں کام کی اشد ضرورت ہے دس سے پنداران سال کیلئے فری انڈسٹری زون بنائے جائے ہمیں چاہئے کہ نہ صرف گوادر بلکیں تربت اور پنجگور میں صنعتی زون قائم کی جائیں چونکہ کیچ زرعی علاقہ ہے آنے والے دور میں گوادر میں کثیر تعداد میں لوگ آباد ہوں گے تو زرعی خوراک کے ضرورت ہون گے روز مرہ زندگی کی ضروریات پورہ کرنے کے لئے تربت بہتریں علاقہ ثابت ہو سکتا ہے یہاں پر گنجائش بھی ہے کہ 10سے 15 لاکھ افراد بس بھی گئی تو یہاں سے خوراک کی ضروریات کی چیزیں مہیا ہو سکتی ہیں لیکن شرط یہ ہے کہ ابھی سے پلاننگ کی جائے اور واٹر ریسوس کے حوالے سے چک ڈیمیں بنائے چائیں تاکہ پانی کا لیول نیچے نہ جائے زرعی حساب سے کاریز خشک ہو چکے ہیں جتنے حصہ دار ہیں ان کی دیہاتی اور زمیں موجود ہیں ان افراد کو فرد فرد اگر ٹیوب ویل دین تو وہ دوبارہ اپنے پاں پہ کھڑے ہو سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :