چوہدری نثار نے اپنی زندگی کا اہم ترین سیاسی فیصلہ کرلیا

2018 میں مسلم لیگ ن کا ٹکٹ قبول نہیں کریں گے ،انتخابات آزاد حیثیت سے لڑنے کا فیصلہ کر لیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 20 اپریل 2018 20:54

چوہدری نثار نے اپنی زندگی کا اہم ترین سیاسی فیصلہ کرلیا
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 20 اپریل 2018ء ) :چوہدری نثار نے اپنی زندگی کا اہم ترین سیاسی فیصلہ کرلیا۔ 2018 میں مسلم لیگ ن کا ٹکٹ قبول نہیں کریں گے ،انتخابات آزاد حیثیت سے لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار مسلم لیگ ن میں ایک ستون کی اہمیت رکھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

سابق وزیر داخلہ کی سیاسی اہمیت سے انکار کرنا انکے سیاسی مخالفین کے لیے بھی ممکن نہیں ہے تا ہم کچھ عرصے سے چوہدری نثار مسلم لیگ ن سے نالاں نظر آتے ہیں اور پارٹی سے کنارہ کشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق چوہدری نثار نے اپنی سیاسی زندگی کا اہم ترین فیصلہ کرتے ہوئے 2018 کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کی پیشکش مسترد کرنے کا فیصلہ کر لیا اور اس حوالے سے پارٹی صدر شہباز شریف کو بھی اطلاع دے دی گئی ہے۔قومی اخبار کی خبر کے مطابق چوہدری نثار نے انتخابات آزاد حیثیت سے لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔