راولپنڈی، جوڈیشل کمپلیکس قتل کیس میں نامزد ملزم ولی جان کے عدالت میں پیش نہ ہونے اور شامل تفتیش نہ ہونے پر عبوری ضمانت خارج

جمعہ 20 اپریل 2018 23:42

ْ راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالت نمبر3 کے جج عبدالرحیم نے جوڈیشل کمپلیکس قتل کیس میں نامزد ملزم ولی جان کے عدالت میں پیش نہ ہونے اور شامل تفتیش نہ ہونے پر عبوری ضمانت خارج کر دی،مقدمہ میں نامزد ملزمان زبیر اشرف، علی جبار خان ،نجیب خان، ارشد زمان عرف لنگڑا، نعمان اور ولی جان ولد نبی خان افغانی وغیرہ کیخلاف تھانہ سول لائن پولیس نے جوڈیشل کمپلیکس میں احاطہ عدالت کے باہر فائرنگ سے زیر حراست ملزم فہیم کے قتل پر اسکے ماموںنعیم خان ولد عبدالحکیم کی درخواست پر مقدمہ نمبر272/2018 درج کر رکھا ہے گزشتہ روز دوران سماعت ملزم اور اسکے وکلا کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے عبوری ضمانت خارج کر دی۔