ساہیوال،ٹریفک حادثات کے دوران طالب علم سمیت تین افراد جاں بحق

جمعہ 20 اپریل 2018 23:42

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) ساہیوال کے نواح میں ٹریفک حادثات کے دوران طالب علم،دو خواتین سمیت تین جاں بحق ۔طالب علم کی ہلاکت پر ٹریفک جام کر کے مظاہرہ ہڑ پہ اولڈ ساہیوال روڈ پر میر داد معافی پل کے قریب دو مو ٹر سائیکلوں کی ٹکر میں 22سالہ مسرت بی بی جاں بحق اور اس کا خاوند محمد اشرف شدید زخمی ہوگیا ۔نور شاہ ساہیوال روڈ پر چک 52۔

جی ڈی کے قریب مو ٹر سائیکل اور رکشہ کی ٹکر میں 70سالہ سلاں بی بی جاں بحق اور بیٹا عمر شدید زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

نور شاہ فیصل آباد روڈ پر اڈہ نور شاہ فیصل آباد روڈ پر اڈہ نور شاہ میں بابر علی 13سالہ طالب علم کو نامعلوم ٹریکٹر نے کچل دیا اور مو قع پر جاں بحق ہو گیا۔ٹریکٹر ڈرائیور ٹریکٹرسمیت حادثہ کے بعد فرار ہو گیا جس کے بعد خواتین اور شہریوں نے روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا ۔پولیس نور شاہ نے مفرور ڈرائیور کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی تومظاہرین منتشر ہو گئے ۔لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی اور پولیس نے نا معلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔پولیس نور شاہ نے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھا پے مار رہی ہے۔