امت مسلمہ کو رسول اللہ ؐ کے اسوہ حسنہ کو اپنانے کی ضرورت ہے ،مولا نا قا ری شبیر احمد عثمانی

جمعہ 20 اپریل 2018 23:43

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے مرکزی نائب امیر مولا نا قا ری شبیر احمد عثمانی نے مرکزی جا مع مسجد نور اسلام چناب نگر میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کہا ہے کہ کہ آج امت مسلمہ کو رسول اللہ ؐ کے اسوہ حسنہ کو اپنانے کی ضرورت ہے سنت رسول کو چھوڑ کر مسلمان آج پریشیانیوں میں گھرتا جا رہا ہے معاشرے میں کامیاب اور خوبصورت زندگی گزارنے کیلئے حضور ؐ کی سنت کو زندہ کر نے میں ہے جس سے آج مسلمان بالکل دور ہے ،انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام مسائل و پریشانیوں کا حل اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت میں غیر اللہ کے سامنے سر جھکانے والے کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے اس لئے ہمیں اپنی زندگیوں میں انقلاب اور کامیاب بنانے کیلئے صحابہ جیسی زندگیا ں اپنا نا ہو ں گی جس کیلئے سخت لگن کی ضرورت ہے ،انہوں نے کہا کہ نمازادا کر نے کیساتھ کیساتھ حقوق العباد مکمل ادا کریں قر آن مجید کی تلا وت کا اہتمام کر یں اور ہر وقت اللہ سے تو بہ استغفار کر تے رہیں ،ان کا کہنا تھا کہ مسلمان اگر آج اپنے نبی کی ایک ایک سنت پرعمل پیرا ہو جائے تو دنیا کی کو ئی طاقت مسلمان کو شکست نہیں دے سکتی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ معاشرے کا اصل دفاع دین اور مضبوط خاندانی نظام ہی. امت مسلمہ اس وقت مشکل دور سے گزر رہی ہے اور استعماری اور طاغوتی قوتیں آپس میں متحد ہو کر امریکا کے زیر سایہ مسلمانوں پر حملہ آور ہو چکے ہیں دینی قوتیں امانتدار اور شفاف قیادت کے ذریعے ملک کے دریرنہ مسائل کو حل کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں جس سے حقیقی انقلاب برپا ہوگا

متعلقہ عنوان :