نوشہروفیروز میں عطائی ڈاکٹرز کے خلاف محکمہ صحت اور پولیس کی کارروائیاں ،6 عطائی ڈاکٹرز گرفتار ،مقدمات درج

جمعہ 20 اپریل 2018 23:43

نوشہروفیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر عطائی ڈاکٹرز کے خلاف محکمہ صحت اور پولیس کی ضلع بھر میں کاروائیاں 6 عطائی ڈاکٹرز گرفتار مقدمات درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر ضلع نوشہروفیروز میں پولیس اور محکمہ صحت کی مشترکہ کارروائی جاری ہیں بھریاروڈ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو عطائی ڈاکٹرز خالدرحمن،اور عبدالحفیظ بروھی کی کلینکس پر چھاپہ مار کر گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہالانی پولیس نے ایک عطائی ڈاکٹر نصراللہ سہتو کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا کنڈیارو پولیس نے تین عطائی ڈاکٹرز جاویدعلی،نبی بخش،حضور بخش کی کلینکس پر چھاپہ مار کر تینوں عطائی ڈاکٹرز کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ۔