Live Updates

جماعت اسلامی کے وزراء آستین کے سانپ ہیں ،ْ شوکت یوسفزئی

آئندہ جماعت اسلامی کو کبھی حکومت میں شامل نہیں کریں گے ،ْ گفتگو

جمعہ 20 اپریل 2018 23:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات و رکن خیبر پختونخوا اسمبلی شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ ان کے اتحادی جماعت اسلامی کے وزراء آستین کے سانپ ہیں اور وہی پشاور کی ترقی میں بڑی رکاوٹ رہے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے بیان پر افسوس ہوا، وہ سادہ نہ بنیں، 5 سال اقتدار کے مزے لیے ہیں تو ذمہ داری بھی لیں۔

انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی پشاور کی ترقی کا مںصوبہ ہے، پی ٹی آئی اس کی ذمہ داری لیتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ یہ منصوبہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی نگرانی میں بن رہا ہے اور یہ شفاف منصوبہ ہے ،ْ کیڑے نکالنے کی کوشش نہ کریں۔انہوںنے کہاکہ 5 سال جماعت اسلامی نے بھی اقتدار کے مزے لوٹے ہیں ،ْاگر کوئی خرابی تھی تو امیر جماعت اسلامی کیوں خاموش تھی ۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ جاتے جاتے ملبہ دوسروں پر ڈالنے کی عادت جماعت اسلامی سے نہیں گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پشاور کی ترقی میں بڑی رکاوٹ جماعت اسلامی کے وزیر رہے جو آستین کے سانپ نکلے ہیں ،ْ آئندہ جماعت اسلامی کو کبھی حکومت میں شامل نہیں کریں گے۔یاد رہے کہ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعت ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات