فلسطینیوں کا مظاہرہ ،ْاسرئیلی فورسز کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید ،ْ متعدد زخمی

جمعہ 20 اپریل 2018 23:47

مقبوضہ بیت القدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) غزہ میں مسلسل چوتھے جمعے بھی ہزاروں فلسطینی اپنے حقوق کے خلاف مظاہرہ کے دور ان نہتے مظاہرین پر اسرائیلی فائرنگ سے مزید 2 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کی سرحد پر 30 مارچ سے شروع ہونے والے دی گریٹ ریٹرن مارچ کے عنوان سے لگاتار چوتھے جمعہ بھی ہزاروں کی تعداد میں فلسطینیوں نے احتجاج کیا جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔

مظاہرین نے بڑی بڑی پتنگوں کے ساتھ صفحات پر نوٹ بھی لکھ کراڑائی ہیں جس میں صہیونیوں کو فلسطین سے نکل جانے کا کہا گیا ہے،صفحات میں لکھا کہ اسرائیلیوں کے لیے فلسطین میں کوئی جگہ نہیں۔اسرائیلی فوج نے جوابی پیغام میں پمفلٹس سرحد کے قریب پھینکے جس میں مظاہرین کو متنبہ کیا گیا کہ وہ سرحد سے دور رہیں جب کہ اسرائیلی فوج نے نہتے مظاہرین پر براہ راست گولیاں برسائی ہیں جس کے نتیجے میں اب تک دو فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 24سالہ احمد راشد گولی لگنے سے شہید ہوا گیا اور ان کی میت ہسپتال منتقل کردی گئی ہے،دوسرے شہید ہونے والے فلسطینی کی شناخت احمد ابوعقیل کے نام سے ہوئی جنہیں سر میں گولی لگنے سے شدید زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔